نیشنل کانفرنس کے کارکنوں پر نامعلوم افراد کا حملہ، دوہلاک، ایک کی حالت نازک

جموں و کشمیر کے سری نگر میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے فائرنگ کرکے نیشنل کانفرنس کے دو کارکنوں کو ہلاک جبکہ تیسرے ایک کو زخمی کردیا۔یہ فائرنگ حبہ کدل علاقہ میں ہوئی ہے۔ فائرنگ میں نیشنل کانفرنس کے دو کارکن کی موت ہوگئی، جب کہ ایک زخمی ہوگیاہے۔ فوری طور پر تینوں کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں دو افراد کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔ایک کی حالت انتہائی نازک ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقہ کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ مہلوک نیشنل کانفرنس کارکنوں کی شناخت مشتاق احمد وانی اور نذیر احمد وانی کے بطور کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں کارکن ممبر اسمبلی حبہ کدل شمیمہ فردوس کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔
دوسری جانب ایک سینئر افسر کے مطابق تین شہریوں پر تابڑتوڑ گولہ بای کی گئی ، جس کے بعد دو کی موت جائے واقعہ پر ہی ہوگئی وہیں ایک کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں اس کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram