جموں وکشمیرکےکشتواڑ میں مسافر بس کے ساتھ بڑا حادثہ

جموں و کشمیر کے کشتواڑمیں ایک بڑا سڑک حادثہ ہوا ہے۔سڑک حادثوں میں 33 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے ہیں۔ اس سانحہ کی تصدیق کشتواڑکی ڈی سی پی انگریز سنگھ رانا نے کی۔ ڈی سی پی انگریز سنگھ رانا کے مطابق کیشون سے ضلع ہیڈکوارٹر کشتواڑ جارہی ایک منی بس کیشون میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں قریب 33 افراد ہلاک جبکہ دیگر ایک درجن زخمی ہوئے ۔ذرائع نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے کے فوراً بعد مقامی لوگ، پولیس اور دیگر محکموں کے عہدیدار و اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور بچائو کارروائی شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا ہے.وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کے کشتواڑمیں سڑک حادثے پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اورزخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *