جمال خشوگی کاقتل

خشوگی کے مبینہ قتل کے معاملے میں محمد بن سلمان کا نام آنے کے بعد دنیا بھر سے ردِ عمل آنا شروع ہو گیا ہے۔محمد بن سلمان نے کہا کہ صحافی جمال خشوگی کاقتل ایک سنگین جرم ہے۔اور اس سے پورا ملک غمزدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا اور ترکی کے ساتھ تحقیقات میں تعاون دینے سے متعلق تمام ضروری کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔مسٹر محمد بن سلمان نے یہاں جاری بزنس فورم ’فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹوسے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا،’’خشوگي کاقتل سنگین جرم ہے اور اسے کبھی بھی جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ اس واقعہ سے پورا ملک مجروح ہواہے۔ ترکی حکومت کے ساتھ تحقیقات میں تعاون دینے کے لئے تمام قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے‘‘۔میڈیا کے مطابق مسٹر سلمان نے کہا’’ترکی کے ساتھ تعلقات میں تلخی نہیں آنے دی جائے گی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو کسی بھی حال میں متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا‘‘۔خشوگی کے قتل میں ملوث تمام مجرموں کو سزا ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest