دیکھئے جماعتی اسلامی ہند نے کہاں پر افطار کٹس تقسیم کیں؟؟

جماعت اسلامی ہند شاخ برھانپور اورہیومین ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈنئی دھلی کے اشتراک سے افطار کٹس کی تقسیم کاپروگرام 5؍مئی 19اتوارکو صبح 10بجے سے دوپہر1 بجے تک مومن جماعت خانہ انصار نگر برھانپور میں مسجد مکرم کے امام حافظ محمد عثمان متقی کی تلاوت مع ترجمہ کے ساتھ منعقد ہوا۔ جماعت اسلامی کے رکن مولانا فضل الرحیم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان میں دین کی بقاء اور سربلندی کیلئے بے شمار تنظیمیں کام کررہی ہیں لیکن ہیومین ویلفیئر سوسائٹی دھلی، مسلمانوں کی پسماندگی دورکرنے کیلئے جماعت اسلامی ہند پراعتماد اور بھروسہ کرتی ہے، جسے ہم اللہ کی رضا کی خاطر غرباء اور مساکینوں پر ایمان داری سے انجام دے رہے ہیں ،جماعت اسلامی برھانپور کے امیر جناب مستقیم احمد نے اپنے خطاب میں اس منصوبے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے 2003سے 2008میں 50کروڑروپیئے ،2009سے 2016میں 100کروڑروپیئے صرف کیا گیا،انہوں نے بتایاکہ 2017سے 2026کے منصوبے پر 200کروڑ صرف کئے جائیں گے، ساتھ ہی اسکول بیگ سے لیکر رمضان میں افطار کٹس کی تقسیم ،عیدالضحیٰ کے موقعوں پر قربانی کے گوشت کی تقسیم، ملک کے یتیم اوربے سہارا افراد کو تعلیمی امداد اور بے سہارہ اور حاجت مندوں کو مکان فراہم پرروشنی ڈالی ۔جمیل غازی کی دعاپر پروگرام کا اختتام ہوا، مذکورہ معلومات میڈیا انچارج جناب خلیل اختر انصاری نے دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram