محبوب کو قابو میں رکھنے کے لئے کرتی تھی یہ گھنائونا کام

کیا آج کے اس سائنٹفکٹ دور میں کوئی اپنے محبوب کو قابو میں رکھنے کے لئے جادو ٹونا تنتر منتر کا سہارا لے سکتا ہے وہ بھی اتنے گھنائونے طریقے سے ،دہلی میں ایک لڑکی اپنے محبوب کے ساتھ لو ان ریلیشن شپ میں رہ رہی تھی وہ تنتر منتر کے ذریعہ اپنے لیو ان پارٹنر کو قابو میں رکھنے کیلئے کھانے میں خون ملا کر دیتی تھی ۔ اس کو یقین تھا کہ ایسا کرنے سے اس کا عاشق اس کے قابو میں رہے گا ۔وہ اسکے علاوہ لڑکے کے کندھے سے بال بھی لے کر رکھ لیتی تھی اور اس پر طرح طرح کے تانترک عمل کرتی رہتی تھی ۔ ان ٹوٹکوں سے پریشان ہوکر لڑکے نے اپنی پارٹنر پر حملہ کردیا ۔ حملے میں زخمی ہوئی خاتون کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔اپنے پارٹنر پر حملہ کرنے کے الزام میںپولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم کی شناخت ارون کے طور پر ہوئی ہےدونوں بہار کے رہنے والے ہیں اور پہلے سے شادی شدہ ہیں ۔ ملزم رشتے میں خاتون کا دیور لگتا ہے ۔ دونوں تین سال پہلے ایک دوسرے کے قریب آئے تھے اور ڈھائی سال پہلے بہار سے دہلی آگئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram