اسرائیلی اور امریکی پروڈکٹس کا بائیکاٹ ضروری : محمد وامق شیخ

جونپور :(عبد اﷲمقصود )سماجی کارکن اور فرید الحق میموریل ڈگری کالج صبر حد ، جونپورمیں بطور کلرک اپنی خدمات انجام دے رہے محمد وامق شیخ نے آج ایک بیان میں کہاکہ جب سے فلسطین کی سر زمین پراسرائیل نے اپنا قبضہ کیا ہے اس کے بعد سے اب تک عالمی سطح پر فلسطین میں جتنے آشیا نے تباہ ہوئے ، جتنی عورتیں بیوہ ہوئیں ، جتنے بچے یتیم ہوئے اور جتنے معصوموں نے اپنی جانیں قربان کیں اس کی مثال عالمی منظر نامے پر کہیں نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ ایک اعداد شمار کے مطابق۱۹۶۷سے لیکر اب تک اسرائیل نے بڑی سفاکی سے پچاس ہزار سے زیادہ مرتبہ منظم مسماریوں کے زریعے فلسطینی آشیانے تباہ کئے ہیں لیکن تشدد کی داستان سنا نا ،زخم کریدنا اور مسئلے سے لوگوں کو آگا ہ کرنے ہی سے ہماری ذمہ داری ختم نہیںہو جاتی ہے بلکہ مل جل کر مسئلے کاحل نکالنا مظلوموں کوان کا جائز حق دلوانا بھی ہماری ذمہ دار ی اور اولین ترجیحات ہونی چاہئے۔ لیکن آج جس طرح کے حالات ہیں اور عالمی سطح پر مسلمانوں کی جیسی حالت ہے اس کو دیکھتے ہوئے یہی کہا جا سکتا ہیکہ اسرائیل کی بربریت اور تشدد کی خوفناک تصویراہلِ دنیا کے سامنیَ ابھی آتی رہے گی ۔محمد وامق شیخ نے مزید کہاکہ اگر ہم میں فلسطینی عوام کے تیئں دل میں ہلکی سی تڑپ ہے تو جہاں تک ہو سکے ہم اسرائیلی اور امریکی مصنوعات جیسے کوکا کولا، پیپسی ، میگی ، ٹائد واشنگ پائوڈر ، سرف ایکسل صابن ،اور دوسری تمام امریکی اور اسرائیلی اشیاء کابائیکاٹ کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *