ہماری وضع کی گئیں حدود ہمیشہ سے بہت واضح ہیں

اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا:دشمنوں کو جدید ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے

یروشلم: اسرائیلی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کو جدید ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اقدامات کررہا ہے

اور ہماری جانب سے وضع کی گئیں حدود ہمیشہ سے بہت واضح ہیں اوران پر عمل کرنے کا ہمارا عزم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ذرائع کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم یاہو نے کہا ہے کہ میرا ملک اپنے دشمنوں کو جدید اسلحوں کے حصول سے روکنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہا ہے،

اور یہ میرا سب سے مضبوط کام ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی میزائلوں نے 2 روز قبل شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا تاہم اسرائیل کی طرف سے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اس سے قبل اسرائیل نے یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ اس نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران شام کے اندر 200 سے زائد فضائی حملے کیے اور یہ ان میں سے زیادہ تر حملوں میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جب کہ اسرائیل نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کی کوشش سے روکنے کے لیے شامی اہداف کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram