دلچسپ :لبنان میں 100 سال بعد نقل مکانی کرنے والی تتلیوں کی دوبارہ یلغار

لبنان کی سینٹ جوزف یونیورسٹی میں نباتی جینیات کے پروفیسر مجدا دغر خرات نے بتایا کہ اس سے قبل 1917 میں اتنی بڑی تعداد میں ایسی تتلیاں دیکھی گئی تھیں۔ان تتلیوں کو ’رنگ برنگی خاتون‘ یعنی پینٹڈ لیڈی تتلی کہا جاتا ہے جس کا حیاتیاتی نام Vanessa Cardui ہے۔ تتلی کے پروں پر سرخی مائل براؤن رنگ نمایاں ہوتا ہے جس پر سیاہ و سفید دھبے ہوتے ہیں۔ یہ تتلیاں اب لبنان کے باغات، سبزہ زاروں، کھیتوں اور دیہاتوں میں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ ایک تاریخی لمحہ ہے جسے دیکھ کر لوگ اس مخلوق کی سالانہ نقل مکانی کو سمجھ سکتے ہیں۔ تاہم بعض لبنانیوں نے لبنان میں ٹڈی دل کے حملے کو بھی یاد کیا جو 1915 سے 1918 تک جاری رہا تھا اور فصلوں کی تباہی سے ہزاروں لبنانی بھوک سے لقمہ اجل بن چکے تھے۔اب لبنان میں موسمِ بہار کی آمد ہے اور سبزے پر ایسی ہزاروں لاکھوں تتلیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ لبنان کے معتدل درجہ حرارت سے تتلیاں یہاں رکی ہیں بصورتِ دیگر وہ گرمیوں میں دوبارہ افریقہ اور یورپ چلی جاتی ہیں۔ ہر تتلی کی زندگی کا دورانیہ صرف 25 دن ہوتا ہے اور اب وہ پورا موسمِ بہار کا پورا عرصہ لبنان میں گزاریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram