کیا نہ بیچوگے ۔ضمیر فروشوں کے منہ پر تماچا ۔اندریش کمار کے سامنے مظاہرہ

کل سے ایک اشتہار گردش کر رہا تھا جسمیں کچھ علما آج قومی مسلم فورم کے پروگرام میں آر ایس ایس رہنما اندریش کمار کے ساتھ شامل تھے اور کانسٹی ٹیوشن کلب میں پروگرام کر رہے تھے وہاں پر ایک بھاری بھیڑ نے پہنچ کر این آر سی اور سی اے اے کے خلاف نعرے لگائے اس وقت ملک بھر میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی شدید مخالفت ہے ، جو اب بی جے پی تک پہنچ چکی ہے ، بی جے پی کے 500 قائدین اور کارکن جو سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہیں پارٹی چھوڑ چکے ہیں ، لیکن ایسے میں کچھ ضمیر فروش پوری امت کا سودا کرنے پر تیار ہیں، لیکن لوگوں نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، اس دوران آر ایس ایس کے رہنما اندریش کمار بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ ، کچھ مظاہرین نے سی اے اے ، این آر سی اور این پی اے کے خلاف بینرز اٹھائے ہوئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *