انڈین یونین مسلم لیگ نے فساد متاثرین میں1کروڑ روپے تقسیم کئے

انڈین یونین مسلم لیگ نے فساد متاثرین میں1کروڑ روپے تقسیم کئے
بازآباد کاری کے ساتھ ساتھ مہلوکین کے بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری پارٹی اٹھائے گی :کنہالی کٹی
انڈین یونین مسلم لیگ کے تحت آج ممبر پارلیمنٹ کنہالی کٹی کے دفتر میں دہلی فساد میں مہلوکین محمد مدثر اور محمد معروف کے بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری لیتے ہوئے ان کے اہل خانہ کوپہلی قسط کے طور پر رقم دی محمد مدثر کے آٹھ بچے ہیں جن کو پچیس پچیس ہزار کے حساب دے دو لاکھ روپئے دی گئی ۔اس کے علاوہ اب تک پارٹی نے دہلی فساد ات سے متاثرہ علاقوںشیو وہار،کھجوری،کردم پوری،گوکلپوری کے سروے میں جتنے بھی ایسے خاندان سامنے آئے ان کے درمیان 1کروڑ روپے سے زائد نقد و چیک تقسیم کئے گئے ،اس کے علاوہ روز مرہ کی ضروریات میں شامل اشیاء کپڑے ،نقاب برتن،کمبل وغیرہ الگ سے تقسیم کئے گئے ۔متعدد متاثرین کے کاروبار کو باضابطہ شروع کرنے لئے ساز وسامان بھی دئے گئے۔
دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ فوری امداد کے ساتھ ساتھ پارٹی باضابطہ متاثرین کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی جانب زیادہ توجہ دے رہی ہے ۔اس کے علاوہ مہلوکین کے بچوں کو تعلیم کی بھی ذمہ داری اٹھا نے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ کنہالی کٹی نے چیک تقسیم کیاور کہا کہ پارٹی فساد متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،مکمل باز آبادکاری کرنے کا پارٹی نے عہد کیا جسے پارٹی کی تمام کمیٹیاں مل کر انجام دے رہے ہیں ۔
اس موقع پر چاروں ممبران پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر ،کنہالی کٹی،نواز غنی اور پی وی عبدالوہاب سمیت دہلی پردیش صدر مولانا نثار احمد نقشبندی ،جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن سید فیصل ،مولانا ساجد ندوی،آصف انصاری،نظام احمد،منصور الہٰی،صابر احمد،محمد اتیب،مدثرالحق ،معین الدین انصاری نائب صدر ،نورالشمس ،شمش الدین،نوشاد احمد،حارث ایڈوکیٹ ،شہزاداحمد یوتھ کنوینر ،اتیب خان ،ایم ایس ایف کنوینر،قومی سکریٹری خرم عمر انیس،محمد غازی ،محمد اظہر،ارشدخان ،عتیق احمد لکھنو ،یو پی صدر ڈاکٹر مبین احمد،شفیق احمد اورنبیل احمد وغیرہ شامل ہوئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *