ارواچین انڈیا اسکول کے معلمین کااندور میں ہوا اعزازواستقبال

ارواچین انڈیا اسکول کے عوامی رابطہ افسراور سابق وزیر محترمہ ارچناچٹنس دیدی کے معتمد خاص جناب مرزاراحت بیگ نے بتایاکہ بین الاقوامی سطح کا دوروزہ ــ”گلوبل ٹیچرس میٹ “2018کاانعقاد اندور پبلک اسکول اندور میں منعقد ہوا، اس دوروزہ ورک شاپ کو جہاں قومی سطح کے تعلیم دانوں نے خطاب کیاوہیں ملک بھرسے آئے معلمین نے اس میں شرکت کرکے تربیت حاصل کی،اس دوروزہ اجلاس میں ارواچین انڈیا اسکول کے سبھی خواتین وحضرات معلمین نے بھی شرکت کی اور ورک شاپ کے عنوان “محفوظ اسکول :خو ش حال اسکول “سے فیض حاصل کیا،ارواچین انڈیا اسکول کی پرنسپل اجول دتا کو تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات کیلئے، عوامی دلچسپی مرکز کی انچارج محترمہ انجلی پمپلیکر کو موسیقی کے میدان میں سینئر معلمہ سومادتا کواور تعلیمی سینٹر انچارج جناب سریش نایر بھی اس موقع پر اعزازواستقبال کرتے ہوئے سبھی کو توصیفی سند سے نوازاگیا،ارواچین انڈیا اسکول کی صدرنشین محترمہ راکھی مشرا اور ناظم اعلیٰ جناب امت مشرا نے اس کارگذاری پر ایوارڈ یافتگان معلمین کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہے اسکول کے انتظامی افسر وشال گوجرے نے بھی سبھی کو مبارک باد اورنیک خواہشات پیش کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest