ہندوستان پاکستان مذاکرات

ہندوستان نے پیشکش کو ٹھکرایا، پاکستان نے کہا ہمیں بھی کوئی جلدی نہیں ہے

اسلام آباد: پاکستان کی طرف بات چیت کی پیش کش کو ہندوستان نے ٹھکرادیا ہے۔ اس سے انکار سے بوکھلانے کے بعد پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر ہندستان مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے تو ہمیں بھی کوئی جلدی نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات ہوں گے تو باوقار طریقے سے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی جانب سے ہندوستان اور پاکستان وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کرنے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملاقات سے انکار پر حیران ہوں اور تعجب بھی ہوا، لگتا ہے ہندوستان میں گھبراہٹ کی لہر پیدا ہوئی ہے، اور ملاقات سے پہلے ہی ہندوستان کے قدم ڈگمگا گئے ہیں۔
قابل غور ہے کہ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے کی بہتری چاہتا ہے، بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے باوجود آگے بڑھانا چاہتے ہیں اسی لئے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو خط لکھا اور بھارت کو مثبت پیغام دیا، لیکن بھارت کی ترجیحات کچھ اور ہی ہیں، ہمیں خطے میں امن و استحکام اور بھارت کو سیاست کی فکر ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے، دہائیوں سے الجھے مسائل کو سلجھانے کی ضرورت ہے، پاکستان نے بھارت کو ہر بار مذاکرات کی پیشکش کی لیکن افسوس ہے بھارت کی جانب سے کبھی مثبت جواب نہیں دیا گیا اور ایک بار پھر بھارت کی جانب سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest