ہندوستان ۔پاکستان وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات کا امریکہ نے خیرمقدم کیا

واشنگٹن: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی پیش کش کو ہندوستانی حکومت کے قبول کرلینے کو امریکہ سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات کو خوش آئند ہے۔اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ نے پریس بریفنگ کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کو دونوں ممالک کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات سے دونوں ملکوں کو مل کر بیٹھنے اور بات کرنے کا موقع ملے گا۔امریکی ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کے درمیان مثبت پیغامات سے بھی آگاہ ہے، امید ہے دونوں ممالک کے درمیان اچھے اور مضبوط تعلقات کے لیے ماحول بنے گا۔
آپ کو بتادیں کہ پاکستانی وزیراعظم کی طرف سے بھارتی ہم منصب کو لکھے گئے خط کے جواب میں گزشتہ روز بھارت نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کے لیے حامی بھر لی ہے جس کے بعد پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات 27 ستمبر کو نیویارک میں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest