ملک میں پیاز کی بڑھتی قیمت

حیدرآباد: پیاز ہر گھر کے باورچی خانہ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس کے دام بڑھنے سے گھر چلانے کا بجٹ بڑھ گیا ہے۔ ایسے میں عام لوگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ حیدرآباد کے بازاروں میں دہلی کے بازاروں کے مقابلہ پیاز کے دام نسبتاً کم ہیں لیکن مقامی بازاروں میں پیاز کی کمی اور طلب میں اضافہ، موسمی صورتحال سے یہاں کے بازار بے اعتدالی کے شکار ہو رہے ہیں۔پیاز کے بغیر سالن کا تصور بھی محال ہے اور سالن کے بغیر پکوان مکمل نہیں ہے۔ پیاز کاٹنے سے آنکھ سے آنسو نکلتے ہیں لیکن اب پیاز کے دام سن کر ہی آنکھ سے آنسو نکل رہے ہیں۔ بازاروں میں پیاز کی قیمتیں گزشتہ ڈھائی برس میں سب سے زیادہ ہوگئی ہیں۔ اچھے معیار کی پیازکی قیمت 50تا60 روپئے تک پہنچ گئی ہے۔غیر معیاری پیاز کی اوسطاً قیمت 35تا40 روپئے فی کیلو درج کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram