ہندوستان کو ملی تاریخی جیت

ملبورن: ہندوستان نے اتوار کو پانچویں اور آخری دن صبح کا سیشن بارش سے دھل جانے کے باوجود آسٹریلیا کے بچے ہوئے باقی دو وکٹ جلدی نکالتے ہوئے تیسرا ٹسٹ 137 رن سے جیت کر چار میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری بنا لی اور بارڈر-گواسکر ٹرافی پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔آسٹریلیا نے 399 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چوتھے دن کے اختتام تک آٹھ وکٹ پر 258 رن بنا کر ہندوستان کا انتظار بڑھادیا تھا۔پانچویں دن صبح کا سیشن بارش کی وجہ سے دھل گیا جس سے خدشات پیدا ہونے لگےتھے لیکن جیسے ہی کھیل شروع ہوا ہندوستانی تیز گیند بازوں نے آسٹریلیا کی اننگز کو 261 رن پر سمیٹ کر ہندوستان کی جھولی میں تیسری تاریخی جیت ڈال دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest