حج خادمین کاآل انڈیا حج ویلفیئر سوسائٹی نے کیا اعزاز

آل انڈیا حج ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام حاجیوں کی خدمات سے وابستہ برھانپور کے تین خادمین علی الترتیب (1)حاجی محمد علی انصاری المعروف دادا،(2)جناب عبدالرزاق صدیقی،(3)حاجی محمد انیس انصاری(شیث محمد پہلوان )کا دفتر انجمن خدام الحجاج میں حج ویلفیئر سوسائٹی کی مہم”آپ کاایوارڈ آپ کے شہر میں”کے تحت اعزاز کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ سے نوازاگیا،اس موقع پر تنظیم کے صدر جناب مقیط خان (کھنڈوہ )انجمن خدام الحجاج کے سرپرست واہم سربراہ کارجناب سیّد طلعت تمجیدبخاری المعروف بابا میاں ، حاجی متین اجمل وغیرہ موجودتھے، اس اعزازپر تمام دوست احباب اور حج تنظیموں سے وابستہ اراکین اورعہدے داران نے اظہار مسرت کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram