بالاکوٹ میں جیش محمد کے ٹھکانوں پر زبردست کارروائی سے پورا ملک خوش

تمام سیاسی پارٹیوں اور ملک کے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے فضائیہ کے پائلٹوں کو مبارکباد پیش کی

نئی دہلی:مختلف سیاسی پارٹیوں، ریاستوں کے وزراء اعلیٰ اور دیگر رہنماؤں نے پاکستانی دہشت گردتنظیم جیش محمد کے ٹھکانوں کو ہوائی حملے میں تباہ کرنے کی کاروائی کے لیے ہندوستانی فضائیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ فوج نے منگل کو علیٰ الصباح پاکستان کے زیر انتظام کشمیر (پی او کے) کے بالاکوٹ میں جیش محمد کے ٹھکانوں پر زبردست کاروائی کی جس میں بڑی تعداد میں اس کے دہشت گرد مارے گئے ہیں اورتربیتی کیمپ تباہ کر دیے گئے۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دہشت گردانہ ٹھکانوں پر کارروائی کرنے کے لیے فضائیہ کے پائلٹوں کو سلام کیا ہے۔سابق وزیر اے کے انٹنی نے کہا کہ اس سے پاکستان کو سخت پیغام دیا جائے گا۔ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے اس کارروائی کو ’مہا پراکرم‘ بتاتے ہیں فضائیہ کو مبارکباد دی ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے ٹویٹ کیا کہ فضائیہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس نے دہشت گردوں کو ’اینٹ کا جواب پتھر سے ‘ دیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے اسے فضائیہ کی غیر معمولی کاروائی بتایا جبکہ راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو نے پائلٹوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو فضائیہ پر فخر ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا،’میں فضائیہ کے پائلٹوں کی بہادری کو سلام کرتا ہوں‘۔ ترنمول کانگریس کی رہنما اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی ٹویٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا،’آئی اے ایف کا مطلب انڈیاز امیزنگ فائٹر(ہندوستان کے جانباز لڑاکے)بھی ہے۔ جنتا دل (سیکولر)کے رہنما اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے کہا، ’ہندوستانی فضائیہ کو سلام۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے پی او کے میں اس کارروائی کے لیے فضائیہ کو مبارکباد پیش کی۔راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے اس کارروائی کے لیے فضائیہ کو سلام کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ سابق وزیر اعلیٰ جنرل شنکر رائے چودھری نے اس کاروائی کی تعریف کی۔لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فٖضائیہ کی کاروائی پرکہا کہ یہ امن کے مخالفوں کے لیےوارننگ ہے۔سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور کانگریس کے رکن جیوترادتیہ سندھیا سمیت ریاست کے کئی رہنماؤں نے بھی فضائیہ کو مبارکباد پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *