عمران حسین بنائے گئے ایم آئی ایم کے کارگذار ضلع صدر

ایم آئی ایم کے صوبائی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ سہیل ہاشمی نے بتایاکہ ضلع صدر کی حیثیت سے کام کررہے کرن وانے کو تنظیمی امور میں دلچسپی نہ لینے، پارٹی نظریات کے خلاف کام کرنے اور محلوں اور وارڈوں میں پارٹی کی اکائیوں کی تشکیل نہ کرنے کے سبب صوبائی صدر ڈاکٹر نعیم انصاری کے احکامات کی روشنی میں ضلع صدر کے عہدے سے کرن وانے کو برطرف کرتے ہوئے ان کی جگہ شہر صدر عمران حسین کی خدمات کو دیکھتے ہوئے ان کو پارٹی کی ضلع اکائی کاکارگذار صدر آئندہ احکامات تک بنایاگیاہے، اس تقرری پر مختوم میاں،ظہیر احمد انصاری ،ساجد انصاری ،ماسٹر عارف حسین انصاری ،اکرام قریشی ،انور حسین،شیخ ابراھیم میہنار ،محمد انس وغیرہ نے عمران حسین کو مبارک باد دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram