آئی ایم اےچٹ فنڈ معاملےمیں آج ملزم منصورخان سے ایس آئی ٹی کی پوچھ تاچھ جاری

ای ڈی نے آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملے کے اہم ملزم منصورخان کو دہلی سے گرفتارکیاتھا۔اس سے پہلے منصور خان کو ای ڈی کی تحویل میں دیا گیاتھا۔ بعد میں کورٹ نے 16 اگست تک منصور خان کو ایس آئی ٹی کی تحویل میں دے دیاہے۔ واضح رہے کہ اس معاملہ میں ایس آئی ٹی نے عمرشریف کوبنگلورو سے گرفتار کیاتھا۔عمرشریف،منصور اورآئی ایم اے کے لئے تشہیر کا کام کرتا تھا۔آئی ایم اے کمپنی کی دھوکہ دہی کے معاملے ایس آئی ٹی نے کئی اہم افراد کو گرفتار کیاہے۔ اس سے پہلے بنگلورو کے معروف عالم دین مولانا حنیف افسرعزیزی کو بھی پولیس نے گرفتار کیاہے۔اس کے علاوہ پولیس نے ریاست کرناٹک کے سابق وزیرآرروشن بیگ کو حراست میں لیکرپوچھ تاچھ بھی کی تھی.یاد رہے کہ کئی کروڑوں روپئے کے آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملہ کی جانچ کے لئے تشکیل دی گئی خصوصی جانچ ٹیم نے گذشتہ ماہ شہر کے دو مقامات بشمول آئی ایم اے گولڈ یشونت پور اور آئی ایم اے گولڈ تلک نگر میں چھاپوں کےدوران 83.26لاکھ روپئے مالیت کے طلائی اور نقروی زیورات ضبط کرلئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram