غیر قانونی طورپر شراب کی فروخت پر ملزم پر 2ہزارروپیئے کاجرمانہ اور عدالت اٹھنے تک کی سزا

برھانپور (مہ لقہ انصاری کے ذریعے)چیف جوڈیشنل مجسٹریٹ جناب انیل چوہان نے غیرقانونی طورپر شراب فروخت کرنے کے معاملے میں ملزم راکیش عمر25سال ولد لکشمن پاسی،ساکن دولت پورہ برھانپورکوعدالت اٹھنے تک کی سزاسناتے ہوئے 2ہزارروپیئے کا جرمانہ عائد کیا ہے ،مذکورہ معاملے کی معلومات فراہم کرتے ہوئے پروسی کیوشن آفسر جناب پرکاش سولنکی نے بتایاکہ 16-2-2018کو 8:30بجے تھانہ سٹی کوتوالی نے ہیڈ کانسٹیبل نریندرشری واس کو بیٹ کے معائنے کے دوران اطلاع ملی کہ گجری والی مسجد کے پاس،انڈابازار علاقے میں 22عدد پلین کوارٹر دیشی شراب لیکر راکیش نامی شخص بیٹھا ہے، موقع وردات پر پہنچے پر پولس کو دیکھ کر مذکورہ شخص بھاگنے کی کوشش کرنے لگا جس کو دوڑ کر پکڑ کر 22پلین کوارٹردیشی شراب ضبط کرکے تھانے لاکر مقدمہ قائم کرکے گرفتار کی گئی اور ایکسائز ایکٹ کی دفعہ 34(1)(A)کے تحت چالان عدالت میں داخل کیاگیا، اس کیس میں پیروی جناب پرکاش سولنکی نے کی،عدالت نے غوروخوض کے بعد ملزم کو عدالت اٹھنے تک کی سزاسنائی اور 2ہزارروپیئے کاجرمانہ عائد کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *