افطار کا مزہ کھجور سے

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ماہ رمضان میں کھجور کا استعمال باقی مہینوں کی نسبت بڑھ جاتا ہے۔افطار کے وقت دستر خوان پر کھجور لازمی ہوتی ہے۔ افطار کے وقت کھجور کھانا جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔لذت اور افادیت کے لحاظ سے اس کی متعدد اقسام ہیں ۔کھجور میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشیم اور وٹامن بی سکس شامل ہوتے ہیں ۔طبی لحاظ سے کھجور کے بے شمار فوائد ہیں۔یہ معدہ ،قبض ،دل و دماغ ،ہڈیوں کی مضبوطی،فالج سے بچاؤاو ر بلڈ پریشر جیسے عارضہ میں بہت مفید ہے۔کھجور سے کئی خوش ذائقہ اورغذائیت سے بھرپور پکوان بنائے جاتے ہیں۔کھجور سے بنے لذیذ پکوانوں سے افطار پارٹیز میں نئی نئی ڈشز کا اضا فہ کیا جاسکتا ہے۔
چاکلیٹی کھجور
اجزاء۔
کھجور ۔دس اونس
کریم ۔دو اونس
چاکلیٹ ۔چار اونس
بادام ۔دو اونس (ثابت، چھلکے اترے ہوئے)
ترکیب۔
کریم کو ہلکی آنچ پر گرم کریں اور پھر چولہے سے ہٹا کر اس میں چاکلیٹ شامل کرکے مکس کریں یہاں تک کہ چاکلیٹ پگھل جائے۔
پھر اسے ٹھنڈا اور گاڑھا ہونے کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
کھجور کو کاٹ کر اُس میں سے گُٹھلی نکال دیں۔
اب چاکلیٹ مکسچر کو پائپنگ بیگ میں ڈال کر کھجور میں بھریں۔
پھر اوپر بادام رکھیں اور فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest