حیدرآباد میں دردناک سڑک حادثہ، بس کھائی میں گری، ۵۲؍ہلاک

حیدرآباد:تلنگانہ میں ہوئے سڑک حادثہ میں تقریباً باون مسافر ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا ہے۔ اس دردناک حادثہ میں مرنے والوں میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں آج آرٹی سی بس کے ایک کھائی میں گرنے کے دلخراش واقعہ میں 52مسافر ہلاک ،جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ یہ حادثہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب کونڈا گٹو گھاٹ روڈ پر ٹی ایس آرٹی سی بس گڑھے میں جاگری۔ابتدائی اطلاعات میں بتایاگیاتھا کہ اس حادثے میں 40افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جگتیال کے ایریا اسپتال میں کئی مسافرین ز خموں کی موت ہوگئی جس کی بناء پر مہلوکین کی تعدادبڑھ کر 52ہوگئی۔زائد ازدودرجن مسافرین موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ سات بچوں کی لاشیں بس سے نکالی گئی ہیں۔ اس بس میں جو جگتیال ڈپوکی تھی زائد از 60مسافرین سوار تھے جو کونڈا گٹو میں واقعہ مندر سے لوٹ رہے تھے۔یہ بس موضوع شیوارام پیٹ سے برائے کونڈا گٹو جگتیال جارہی تھی۔ تب ہی یہ حادثہ رونما ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق بس میں گنجائش سے زیادہ مسافرسوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس ڈرائیور کے توازن کھو بیٹھے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ بیشتر مسافرین کے زخمی ہونے کی وجہ یہ رہی کہ وہ ایک دوسرے پر بری طرح گر پڑے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *