انسانیت کے خاطر غریب الوطنی کی زندگی گزار نے والوں کی مدد کریں: غیور احمد قاسمی

نئی دہلی: دہلی واطراف دہلی میں میانمار سے آئے روہنگیائی بڑی کسم پرسی کی زندگی گذاررہے ہیں شدید گرمی میں کمزور اور معصوم بچے بیماری کا شکار ہیں ایسے نامساعد حالات میں ان لوگوں کی خبرگیری ہر نیک دل انسان پر لازمی ہوجاتی ہے کہ برمائی مہاجرین کی امداد کے لئے اپنا جان ومال خرچ کریں رام پارک کھجوری میں جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے بچیوں کے لئے کپڑے اور دوائی تقسیم کی گئی واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند وقتاً فوقتاً ان پناہ گزینوں کے لئے ضروریات زندگی اور مکاتیب کا نظم کرتی ہے تاکہ ان کے بچے بھی دینی تعلیم سے واقف ہوسکیں۔ مولانا غیور احمد قاسمی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ماہ مبارک میں اہتمام کے ساتھ نماز، روزہ وتراویح کا اہتمام کرنا چاہئے۔ اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ ہماری زندگی میں سکون وارحت عطا فرمائیں گے اور مشکلات دور کریں گے توکل اور بھروسہ اللہ پر ہی ہونا چاہئے اللہ تعالیٰ ہی آپ کی ضرویات پوری کرنے کے اسباب پیدا فرمائیںگے۔ مولانا غیور احمد قاسمی نے کہا کہ شریعت اسلامیہ میں محتاجوں اور مجبور کی مدد کرنے کی بڑی فضیلت ہے ہمدردی وغمخواری کامیابی کی کنجی ہے خالص اللہ کی رضا کے لئے جہاں تک ہوسکے ان کی مدد اور تعاون کرنا چاہئے۔ ارشاد نبوی ہے جب تک بندہ اپنے مسلمان بھائی کی مدد میں لگارہے گا اللہ تعالیٰ اس کی مدد فرماتے رہیں گے۔
دوسروں کے کام آنا نہ صرف عبادت ہے بلکہ افضل ترین عبادت ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کو نیکیوں میں ایسی نیکی زیادہ پسند ہے جو اس کے بندوں کے ساتھ برتی جائے۔
خوش نصیب ہیں وہ مسلمان جو دوسرے مسلمانوں اور انسانوں کے کام آتے ہیں۔ بے سہارالوگوں کا سہارا بنتے ہیں، محتاج ونادار کی خدمت کرتے ہیں، جو بے آسرا اور تنہا ہیں ان کا ساتھی بن کر ان کی ضرو رتیں پوری کرتے ہیں۔ یتیموں اور بیوائوں کا خیال کرکے اپنے لئے دنیا میں جنت کی ضمانت حاصل کرلیتے ہیں، معذور اور بوڑھے افراد کا سہارا بنتے ہیں۔ اور اس طرح اللہ کی مخلوق کے ساتھ حسن سلوک کرکے اللہ کا قرب حاصل کرلیتے ہیں،تقسیم کے موقع پر مولانا اسلام الدین قاسمی،حاجی سعید ، کمال خاں یاسمین ، محترمہ سینووغیرہ شریک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest