ہم سب کو انسانیت کے لے کام کرنے کی ضرورت ہے(فیروزخان)

 

 

 

 

 

 

 

 

آسنسول (خورشیدعالم)یوم عاشورہ کے موقع پر پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے پیش انڈیا کے چیئر مین فیروز خان نے اپنے ملی بھائیوں سے اپیل کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے انتظامات میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی گی ہے۔عاشورہ کے دن کو پر امن طریقے سے گزارنے کے لے برادران اسلام کی جانب سے بھی تمام اقدامات کی جارہی ہے۔اسنسول اور اسکے اطراف میں سماج کے تمام طبقات مل جل کر زندگی گزارتے ہے اور حکومت بھی تمام طبقات کی خوشیوں اور دکھ میں برابر کے شریک ہوتی ہے۔مگر افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ان دنوں جگہ جگہ بلا وجہ مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔ہمیں اس سے مقابلہ کرنا ہے۔عاشورہ کو امن و سانتی سے گزارنے کے لے ہر وقت چاک و چوبند رہنا پڑے گا ہماری ذرا سی غفلت امت کے لے خسارہ بن جائیے گا ہوشیار ہنے کی ضرورت ہے۔موجود حالات میں ہم لوگ اتنے غافل ہوچکے ہیں کہ ہمیں نہ سیرت کی علم ہے اور نہ ہی اہل بیت کے بارے میں کچھ معلومات ہے۔دنیا میں بچوں کی مستقبل کے لے فکر مند ہے لیکن دائمی و اخروی زندگی کی کوئی فکر نہیں کررہے ہیں۔ وقت کا تقاضا اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ سب مل کر اپنے وطن کے لے کام کرے اس وقت ہمارا وطن بہت برے دور سے گزر رہاہے نفرت کا ماحول برپا کرتے ہوئے قتل وغارت گری ایک عام بات ہوچکی ہے ہم سب کو انسانیت کے لے کام کرنے کی ضرورت ہے۔اگر ہم مذہب کے نام پرلڑنے والوں کا بائیکاٹ کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں توہمارا ملک اتحاد کی خشبو سے معطر ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest