ہندوستانی فو ج نے کلسٹر بموں سے حملہ سے وابستہ پاکستان کے الزام کو جھوٹ کیا بے نقاب

پاکستان کے جھوٹ پر ہندوستانی فوج نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ اے ڈی جی پی آئی نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کے ذریعہ کلسٹر بم داغے جانے کا پاکستانی الزام جھوٹ ، دھوکہ اور فریب ہے ۔ فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج مستقل طور پر دراندازی کے ذریعہ ہتھیاروں کے ساتھ دہشت گردوں کو داخل کرانے کوشش کرتی رہتی ہے ۔ ہندوستان نے ڈی جی ایم او سطح کی کئی بات چیت کے دوران جواب دینے کے حق کے بارے میں بتایا ہے ۔خیال رہے کہ اس سے پہلے شاہ محمود قریشی نے ایک ٹویٹ میں ہندوستانی سیکورٹی فورسیز پر کلسٹر بم استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ بے قصور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے کچھ تصویریں بھی پوسٹ کی تھیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *