ہندوستان سمیت پوری دنیا نے کیا یوگا

پانچوے عالمی یوگ دیوس کے موقع پرہندوستان سمیت دنیا بھر میں یوگ دوس منایا جارہا ہےمرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ تمام ریاستی حکومتیں یوگا پروگرام میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نےرانچی میں یوگا پروگرام میں حصہ لیا، جس میں تقریبا 30،000 افراد شامل ہوئے۔اس موقع پر وزیراعظم نے یوگا کی اہمیت کا ذکر کیا اور کہا کہ اب انہیں جدید دور کے سلسلے کو شہر سے گاؤں کی جانب، غریب اور قبائلی کے گھر تک لے کر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب ہی ہے جو بیماری کی وجہ سے سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ بیماری غریب کو مزید غریب بنا دیتی ہے اس لیے انہیں یوگا کو غریب اور قبائلیوں کی زندگی کا ایک لازمی جز بنانا ہے تاکہ وہ صحت اور خوشحال ہو سکیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک میں غریبی میں تیزی سے کمی آرہی ہے، لوگ غریبی سے باہر نکل رہے ہیں، ایسے وقت یو گا بڑا ذریعہ بن سکتا ہے۔ غربت اور بیماری سے یوگا ہمیں بچا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest