ہندوستان سےمیچ کو جیتنے کے لیے پوری جی جان لگا دیں گے:سرفراز

آئی سی سی کر کٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی کار کردگی بہت اچھی نہیں رہی ہے۔ اب تک ہوئے چار میچوں میں پاکستان ٹیم نے صرف ایک جیت حاصل کی ہے۔ وہیں دو میچوں میں شکست کا سامنا کر نا پڑا۔ ایک میچ بارش کی وجہ سے دھل گیا تھا۔اس کی وجہ سے پوئنٹس کی میز پر پاکستان 8 نمبر پر ہے. اس کے علاوہ پاکستان ٹیم کی پوری توجہ 16 جون کو ہندوستان کے خلاف ہونے والے میچ پر ہے. پاکستان میں ورلڈ کپ کا اگلا میچ اتوار کو ٹیم انڈیا کے خلاف مانچسٹر میں ہے، جس کے لئے سرفراز نے کہا ہے کہ اب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک بڑا میچ ہے اور ہم اس میچ کو جیتنے کے لیے پوری جی جان لگا دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *