(ہِے رام جی :( سانیٹ

اگر ہو تو کہاں ہو رام جی
بولو ! کیوں خاموش ہو اِس کام پر
ہو رہا ہے جو تُمہارے نام پر
سامنے آؤ جہاں ہو رام جی
پِھر دھنُش بان اپنے لیکر آؤ تُم
سنکھیا بَل پر جو کرتے رار ہیں
بے قصوروں پر جو کرتے وار ہیں
حملہ آور ایسوں پر ہو جاؤ تُم
تُم کو مریادہ پُرش اُتّم کہتے ہیں
تُم بچا لو لاج اپنے نام کی
ہو رہی سُبکی تُمہارے نام کی
لوگ تُم کو یاد کرتے رہتے ہیں
گُم راہوں کو راہ کب دِکھلاؤ گے
لَوٹ کر بَن باس سے کب آؤ گے
٭٭٭
نیاز جَیراجپوری
Neyaz Jairajpuri M.A.,LL.M.(Alig)
Editor SHANDAR Monthly
67, Jalandhari
AZAMGARH – 276001 ( U.P.) INDIA
Mobile: +91 9935751213 / 9616747576
Email: njairajpuri@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram