مفت ہیمو گلوبن جانچ کیمپ کاانعقاد 7؍جون کو

برھانپور(مہ لقہ انصاری کے ذریعے)ریڈکراس سوسائٹی کے رکن ریاض الحق اور اقبال انصاری آئینہ نے بتایاکہ انڈین ریڈکراس سوسائٹی برھانپور روٹری کلب برھانپور اور محکمہ صحت کے تعاون سے فری ہیمو گلوبن جانچ کیمپ کا انعقا د 7؍جون 2019(جمعہ)کو صبح 11بجے سے 1بجے تک گرودوارہ بڑی سنگت ،لودھی پورہ،برھانپور میں کیاگیاہے، ساتھ ہی ہیپاٹائی ٹس اور ٹٹینس کے ٹیکے بھی لگائیں جائیں گے، کیمپ کے بعد طعام (لنگر)کا اہتمام بھی کیاہے ،ریڈکراس کی جانب سے ڈاکٹر کے پی شروتی اور محترمہ میگھا بھڑے اور روٹری کلب کی جانب سے آر کے سلوجہ نے ریڈکراس سوسائٹی اورکلب کے تمام ممبران سے گذارش کی ہے،کہ وقت مقررہ سے قبل تشریف لاکر تعاون دیں،ساتھ ہی عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ ا س فری کیمپ سے فائدہ اٹھائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram