منقبت حضرت امام حسین ؓ

چہار سمت زمیں پر حسین والے ہیں
غموں کے سارے سمندر حسین والے ہیں

یونہی نہیں ہیں ہماری عقیدتیں منسوب
نبی ﷺ کے عشق کو پڑھ کر حسین والے ہیں

ادھر کی فوج میں لاکھوں یزید ہیں لیکن۔
ادھر تو صرف بہتر حسین والے ہیں

غم حسین کا تنہا نہیں ہوں میں وارث
خدا گواہ ہے گھر گھر حسین والے ہیں

ہر ایک کو بھی میسر نہیں زمانے میں
جہاں میں اہل مقدر حسین والے ہیں

ہمیں بھی حق کیلئے سر کٹانا آتا ہے
ہمارے ذہن میں لشکر حسین والے ہیں

اکیلا بزم سخن میں توہی نہیں سفیان
نہ جانے کتنے سخنور حسین والے ہیں

(شاعر)
سفیان فلاحی
ایڈیٹر: فلاح انسانیت

WhatsApp No
+91-9720000350
——————

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest