حسن گنج علاقہ میں پکڑا گیا سیکس ریکیٹ

اترپردیش کی راجدھانی لکھنو کےحسن گنج علاقہ میں واقع مشہور ہوٹل اسنو وہائٹ پر چھاپہ مار کر سیکس ریکیٹ کاکیا پردہ فاش۔ پولیس نے موقئع واردات پر دو کال گرل سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق تین کمروں میں لڑکیوں کے ساتھ پانچ لوگ قابل اعتراض حالت میں پکڑے گئے ۔پوچھ تاچھ کے بعد پتا چلا کہ ناکہ کے پاندریبا کا رہنے والا اشرف علی عرف متھن ہوٹل لیز پر لے کر سیکس ریکیٹ چلا رہا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ اشرف علی نے اپنی بیوی کی مدد سے سکیس ریکیٹ چلانا شروع کیا اور کچھ دنوں تک ا س کی بیوی نےجسم فروشی کی۔لڑکیوں کو ہفتہ یا مہینہ کے حساب سے بک کیا جاتا تھا اور اشرف ساتھیوں کی مدد سے گراہک لاکر 500 سے دو ہزار تک وصول کرتا تھا ۔ لڑکی کو طے رقم کی ادائیگی کرکے اشرف اور اس کی بیوی منافع کمارہے تھے ۔ فی الحال پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest