آیشمان بھارت یوجنا کے تحت ہر مستحقین شخص کو فائدہ ملے گا:ہرشوردھن

 

 

 

 

 

ٓٓنئی دہلی:حکومت نے کہا کہ وہ آیوشمان بھارت یوجنا کی توسیع کرنے کے لئے پرعزم ہے اور ہر مستحق شخص کو اس کا فائدہ ملےگا۔صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کےمرکزی وزیرڈاکٹر ہرشوردھن نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ سال 2011 کی مردم شماری کی بنیاد پر تقریباً 11کروڑ لوگ اس یوجنا کے مستھق ہیں۔لیکن اگر کوئی مردم شماری کے اعدادو شمار سے الگ بھی آیشمان یوجنا کےلئے طے معیار کے دائرے میں آتا ہے تو اسے بھی اس کا فائدہ ملےگا۔انہوں نے کہا کہ ،’’آیشمان یوجنا کے تحت ہر مستحق خاندان کےلئے سالانہ پانچ لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں اب تک 16ہزار سے زیادہ اسپتال آیشمان یوجنا سے جڑ چکے ہیں اور 32 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس کے تحت اپنا مفت علاج کرایا ہے۔ملک میں ڈاکٹروں کی کمی کے پیش نظر یوجنا کو نافذ کرنے میں آنے والی مشکل کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ حکومت ملک بھر کے ڈاکٹروں سے اپیل کررہی ہے کہ وہ اپنے آس پاس چار پانچ میڈیکل اور آروگئے کیندروں کو گود لیں اور وہاں لوگوں کو صحت سے متعلق سہولیات مہیا کرائیں۔اس کے علاوہ 82ضلع اسپتالوں کو میڈیکل کالجوں میں بدلنے کا منصوبہ ہے جن میں پہلے مرحلے کے تحت 20ریاستوں میں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں 58اضلاع کی شناخت کرکے ضلع اسپتالوں کو میڈیکل کالجوں میں بدلنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *