ہانیہ میری زندگی ، عاصم اظہر

کراچی: اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان بڑھتی دوستی گزشتہ کئی دنوں سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، بالخصوص فیشن پاکستان ویک میں ریمپ پر واک کے دوران دونوں کی خوبصورت کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا پر بھی دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیاگیا۔اس کے علاوہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر آج کل ہر جگہ ایک ساتھ نظر بھی آرہے ہیں، چاہے کسی دوست کی شادی ہو، سالگرہ کا دن ہو یا بیرون ملک کی سیر دونوں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں، بالآخر عاصم اظہر نے ہانیہ عامر سے دوستی پر خاموشی توڑ ہی دی۔گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ کسی ایسے انسان کا ساتھ ہونا جو ہر کام میں آپ کی حوصلہ افزائی کرے، یہ بہت اچھا احساس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہانیہ کی بہت عزت کرتا ہوں اور خود سے ہانیہ سے دوستی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest