عقیدت کے ساتھ منایا گیا حضرت حمزہ چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا 544واں عرس

جونپور يوپی

اجود قاسمی

 

 

 

 

 

 

حضرت حمزہ چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا 544 واں عرس مبارک اتوار کو وشیشر پور پچھہٹیا واقع درگاہ پر بڑے ہی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیاعرس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا
نسیم رضا جونپري نے نعتیہ کلام پیش کر کے لوگوں کے دلوں کو دیوانہ بنا لیا قدیم روایت کے مطابق سینٹ پیٹرک اسکول سے چادر اٹھائی گئی جو فن سپاہ گری کے اكھاڑوں کے ساتھ درگاہ شریف پر پہنچ کر سججادہ نشین حضرت شاہ محمد اظہار احمد صاحب کی سرپرستی میں پورے عقیدت کے ساتھ چادر پوشی کی گئاس کے بعد حضرت مولانا محی الدین احمد هششام صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر تقریر کیا.اسی دوران قدیم روایت کے مطابق قومی۔یکجہتی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ممبر پارلیمنٹ جناب شیام سنگھ یادو، دنیش ٹنڈن، حاجی افضال احمد، پنڈت اودھیش چترویدی مہاراج، ارشد قریشی، ایڈوکیٹ مسعود مہندی، شان محمد رحیمی، سنجے جاڈواني، نياز احمد وغیرہ لوگوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھائی چارہ کا پیغام دے کر گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کی اور سب کو ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام رکھتے ہوئے باہمی بھائی چارہ کے ساتھ رہنے کی اپیل کی۔دور دراز سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے مزار پر چادر پوشی کرکے اپنی دلی مرادیں پوری ہونے کیلئے دعا کی

درگاہ کمیٹی کی جانب سے زائرینوں کے لئے لنگر کا انتظام کیا گیا تھا
عرس میں خواتین بچوں اور بوڑھوں کی بھاری بھیڑ کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ کی جانب سے بھی اچھا بندوبست دیکھنے کو ملا۔میلے میں طرح طرح کی دکانیں سجائی گئی تھی اور بچوں کے لئے کئی طرح کے سوئنگ بھی لگائے گئے تھے جس سے لوگوں میں خاصی دلچسپی نظر آئی.رات کو حضرت حمزہ چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں محفل شمع کا انعقاد کیا گیا جس میں پوری رات چلتا رہا.
آخر میں ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے دعا کی گئیتمام مہمانوں کا استقبال درگاہ کمیٹی کے صدر محمد شبیر قریشی نے کیا کنوینر اور مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر ارشد قریشی نے شکریہ ادا کیا
پروگرام کی نظامت سنجیو یادو نے کیاعرس شمشیر قریشی، محمد نوشاد وشال کھتری، پون سنگھ، سمیر حسن خان، شمیم ​​احمد، انل استھانہ، نسیم قریشی صغیر قریشی وغیرہ لوگوں کی دیکھ بھال میں عرس خیر وعافیت کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram