اعظم خان نے الیکشن کمیشن پر کیا زوردار حملہ

سماج وادی پارٹی کے رہنما اور رامپو ر سے پارٹی کے امیدوار اعظم خان نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ کے حکام ان کو مارنا چاہتے ہیں. انہوں نے انتخابی کمیشن کی غیر جانب داری پر بھی سوال اٹھایا اور ووٹوں کی گنتی میں دھاند لی کے خوف کا اظہار کیا.اعظم خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انتخابی کمیشن کا بس نہیں چل رہا ہے ورنہ وہ مود ی جی کو سیدھے وزیر اعظم کے  عہدے  کا حلف دلا دے وہ اتنا مودی بھکت ہوگیا ہے کہ کچھ سننے کے لئے تیار نہیں ہے ، اگر اس ملک میں انصاف مل رہا ہے تو عدالتوں کی وجہ سے مل رہا ہے . “انہوں نے کہا کہ “انتخابی کمیشن، ملک کی حکومت اور ریاستی حکومت کو میری باتوں کا نوٹس لینا چاہئے کہ ہم جیسے لوگوں کو قتل کرنے سے ملک کو نجات نہیں ملے گی ، ہمیں مارنے کی تیاری کر لی گئی ہے ، رامپور میں کرفیو لگا کر ووٹوں کی گنتی کرانے کے لئے بھی ماحول تیار کرلیا گیا ہے . “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest