پندرہ حاجیوں کو ملی زیارت حرمین کی سعادت

انجمن خدام الحجاج برھانپور کی جانب سے محترم سیّد طلعت تمجید (بابا میاں)اور حاجی محمد علی انصاری (دادا)نے بتایاکہ حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کے ذریعے عازمین حج کی دوسری ویٹنگ لسٹ کلیر کی گئی ہے جس میں برھانپور کے 15؍حاجیوں کو امسال حرمین شریفین کی زیارت کا شرف حاصل ہوگا، دونوں حضرات نے بتایاکہ انجمن خدام الحجاج کے ذریعے بھیجی گئی درخواستوں میں سے 5لوگوں کو رضائے الہٰی سے یہ موقع عنایت ہواہے، جس میں محمد علی ضامن علی آئل والے مع والدہ ،شیخ جمیل شیخ بابا مع اہلیہ (نیپانگر )اور عبدالحکیم نورخان ٹرانسپورٹ نگر کے نام شامل ہیں وہیں ضلع حج کمیٹی برھانپور کے ذریعے بھیجی گئی درخواستوں میں سے 10عازمین حج کاانتخاب رضائے الہیٰ سے ہوا ہے ،جس میں پھوپھنار سے دلدار خاں تڑوی اور شیخ وحید اور ان کی اہلیہ موہدگائوں کے فرید خاں تڑوی مع اہلیہ اور والدہ ،محمد صابر مع اہلیہ اور عبدالطیف مع اہلیہ کے نام شامل ہیں ،حاجی متین اجمل نے ویٹنگ لسٹ میں کلیر ہوئے حاجیوں سے اپیل کی ہے کہ حج کی پیشگی رقم بھرنے او ردیگر کاروائیوں کی تکمیل کیلئے عازمین حج ضلع حج کمیٹی کے دفتر سے یاانجمن خدام الحجاج کے دفتر سے رابطہ قائم کرکے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest