حج کی پیشگی رقم جمع کرانے کی تاریخ اب 5؍اپریل2019تک

برھانپور(مہ لقہ انصاری کے ذریعے)حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کے توسط سے سفر حج 2019پر جانے والے عازمین حج کو حج کی پیشگی رقم ایک لاکھ بیس ہزارروپیئے جمع کرانے کی تاریخ بڑھاتے ہوئے اُسے 5؍اپریل 2019(جمعہ)تک کردی ہے، واضح ہوکہ آل انڈیا حج ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے مکتوب کے ذریعے مرکزی حج کمیٹی اور متعلقہ وزارتوں سے پیشگی رقم جمع کرانے کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کی تھی، حج کمیٹی آف انڈیا کے CEOڈاکٹر مقصود احمد خان نے اپنے سرکلرنمبر 2296مورخہ 19-3-19سے تاریخ میں توسیع کومنظوری دی ہے، آل انڈیا حج ویلفیئر سوسائٹی نے اس سرکلر کاخیر مقدم کرتے ہوئے سینٹرل حج کمیٹی کے CEOکاشکریہ اداکیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram