حج امور کاکام وزارت خارجہ کے سپرد کرے مرکزی سرکار

حج ویلفیئر سوسائٹی کے صوبائی صدر جناب مقیت خان کھنڈوہ کامرکزی سرکارسے مطالبہ

حج ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جناب مقیت خان کھنڈوہ نے ایک مکتوب کے ذریعے وزیراعظم ہند سے مطالبہ کیاہے کہ حج امور کاکام اقلیتی امور کی وزارت سے لیکردوبارہ وزارت خارجہ کے سپرد کیاجائے ،سفر حج کے بہتر انتظامات کرنے میں وزارت داخلہ ہی اپنی اہم ذمے داری نبھا سکتاہے ،انہوں نے کہاکہ اقلیتی امور کی وزارت نے 5-4سال کے حاجیوں کیلئے جوپالیسی نافذ اور مرتب کی ہے اس کی وجہ سے ہندوستانی حاجیوں کی حق شکنی ہو رہی ہے ،اس وجہ سے ہندوستانی حاجیوں کااعتمادحج کمیٹی پر سے ختم ہورہاہے وہیں سفر حج کو GST سے مستثنیٰ کرنے اور حج کیلئے گلوبل ٹینڈر کے مطالبے پر سرکار کی خاموشی کئی سوالوں اور شک وشبہات کو جنم دیتی ہے ،حج ویلفیئر سوسائٹی کے ترجمان محمد زبیر شیخ نے کہاکہ حج ویلفیئر سوسائٹی اپنے اس مطالبے کیلئے کہ حج کاکام اقلیتی امور کی وزارت سے لیکر دوبارہ وزارت خارجہ کے سپرد کیاجائے پر سٹرک سے لیکر پارلیمنٹ تک اجتماج کرے گی اور مطالبے کی منظوری تک تحریک جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest