ابو طلحہ خان رشتہ ازدواج سے منسلک، حافظ عبید الرحمن الحسینی نے مبارکباد پیش کی

آنند نگر مہراج گنج: ہند ٹور اینڈ ٹریویلس کے ڈائریکٹر ابو طلحہ خان ولد مستقیم خان گلراز پور گزشتہ روز رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔ ان کی شادی الہ آباد کے وارث علی خان کی دختر نیک کے ساتھ ہوئی۔ اس موقع پر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سپروائز حافظ عبید الرحمن الحسینی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کیلئے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے ہیں انھوں نے کہا ہے کہ آپ کی خوشیاں اسی طرح قائم و دائم رہیں۔ پروقار دعوت ولیمہ میں شہر بھر سے معروف سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ابو طلحہ خان کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے پر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی و شمس الضحی خان کے علاوہ تمام ممبران سمیت دیگر دوست احباب نے بھی مبارکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest