برقعہ میں گنجا کپور نام کی عورت شاہین باغ احتجاج سے گرفتار ۔مودی کرتے ہیں اس کو فالو

شاہین باغ اور جامعہ میں مسلسل گولی چلانے کے واقعات ہو رہے ہیں آج ایک خاتون برقعہ پہن کر جب وہاں پہنچی تو وہ مظاہرین کے بیچ میں بیٹھ کر ان سے احتجاج کو لے کر بہت سارے سوالات کرنے لگی۔ خواتین کو اس پر شک ہوا تو اس کی تلاشی لی گئی۔ خاتون کے پاس سے کیمرہ برآمد ہوا۔ خاتون نے برقع پہن رکھا تھا جس کے بعد یہاں ہنگامہ مچ گیا۔ لوگوں نے خاتون کو پکڑ لیا اور اس کی اطلاع فورا پولیس کو دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور اس خاتون کو ساتھ لے گئی۔ اطلاع کے مطابق، خاتون کا نام گنجا کپور ہے جو اپنا ایک یوٹیوب چینل چلاتی ہے۔ اب پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔اس وقت شاہین باغ کا مدعا پوری دنیا میں چھایا ہوا ہے اور برٹش پارلییمنٹ ہو یا امریک سینیٹ سب جگہ اس شاہین باغ کی وجہ سے لوگ مودی سرکار کی ہٹ دھرمی سے ناراض بھی ہیں اور دنیا میں تھو تھو ہورہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *