گجرات :برخاست آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کو عمر قید کی سزا

گجرات کے جام نگر کی ایک عدالت نے برخاست آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ اور ان کےساتھی کومجرم قرار دیا۔عدالت نے مسٹر بھٹ کو مجرم ٹھہراتے ہوئے آج عمر قید کی سزا سنائی۔دراصل جام نگر میں 1990 میں ہونے والے فسادات کے دوران 100 سے زائد افراد کو حراست میں لینے کے احکامات دئیے تھے ۔ بھٹ اس وقت جام نگر کے ایس ایس پی تھے۔اس دوران 133 افراد کو پولیس نے گرفتار کیا۔ان میں سے 25 افرادزخمی ہو ئے تھے۔ اور آٹھ افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram