حکومت نے کہا کہ دہشت گردی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

نئی دہلی: حکومت نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر اس کی زیرو ٹولرینس یعنی کسی بھی حال میں برداشت نہیں کرنے کی پالیسی ہے ، اس لئے دہشت گردی سے کوئي سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا لیکن یہ بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ کسی معصوم کو بے وجہ تنگ نہیں کیا جائے ۔ وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے پیر کے روز لوک سبھا میں دہشت گردی کو روکنے کے لئے ‘ خلاف قانون سرگرمیاں ( انسداد) ترمیمی بل 2019’ اور قومی تحقیقاتی اتھارٹی (ترمیمی) بل 2019 ‘پیش کرتے ہوئے ایوان کو یقین دلایا کہ حکومت یہ دونوں بل دہشت گردی کے خلاف اپنی زیرو ٹولرینس پالیسی کو جاری رکھنے اور قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے ) کو زیادہ اختیارات دینے کے مقصد سے لائی ہے ۔ بل پر تشویش ظاہر کرنے والے اراکین کو انہوں نے یقین دلایا کہ یہ دونوں بل بہت سنجیدگی سے اور مکمل وقت لے کر تیار کئے گئے ہیں ، اس لئے کسی رکن کو بل کے سلسلے میں کوئي تشویش نہیں ہونی چاہئے ۔ ایوان میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور ششی تھرور نے کہا کہ دہشت گردی کے نام پر اس اختیار کا غلط استعمال ہو سکتا ہے لیکن بل میں اس کو روکنے کی کوئی وعدہ نہیں کیا گیا ہے ۔ این آئي اے سے متعلق بل پر انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس بل کو ایوان میں لانے کی ضرورت نہیں تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram