وجےمالیامعاملہ کی تفتیش : کانگریس

نئی دہلی :وجے مالیا کے معاملہ میں حکومت اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا اس لئے اس کے ملک سے فرار ہونے کے تعلق سے عدالت کی نگرانی میں آزادانہ تفتیش کرائی جانی چاہئے۔کانگریس کے میڈیا پینل کے رکن جے ویر شیرگل نے یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ مالیا کو بھگانے میں جس طرح سی بی آئی کے ایک جوائنٹ ڈائرکٹر کا کردار سامنے آیا ہے اس کے بعد نہ تو حکومت اور نہ ہی تفتیشی ایجنسی پر اعتماد کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے ہم اس معاملہ کی آزادانہ جانچ کی مانگ کرتے ہیں۔مسٹر شیرگل نے کہاکہ یہ حکومت ’کامن مین‘ (عام آدمی) کی جگہ ’کون مین‘ (گھپلہ بازوں) کے لئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ گزشتہ چار برس میں 23ہزار بنک گھپلے ہوئے ہیں جن میں گھپلہ بازوں نے بنکوں کو 90ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا چونا لگایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس دوران وجے مالیا، نیرو مودی، میہول چوکسی اور راجیو گوئل سمیت 23 بڑے گھپلہ باز بنکوں کا پیسہ لیکر حکومت کی مدد سے بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔پارٹی نے مانگ کی کہ صرف مالیا ہی نہیں بلکہ تمام 23مفروروں کو ملک چھوڑ کر جانے میں کس نے مدد کی اس کی تفتیش ہونی چاہئے۔ ان معاملات میں راست طورپر وزیراعظم، وزیرخزانہ اور سی بی آئی کی ذمہ داری طے کی جانی چاہئے۔ وزیراعظم کو پارلیمنٹ کے ذریعہ ملک کو بتانا چاہئے کہ ان مفرور اقتصادی مجرموں کو کب ملک میں واپس لایا جائے گا اور عام لوگوں کا جو پیسہ لیکر یہ لوگ بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں اس کی تلافی کیسے کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest