آرٹیکل 370 ختم :گورنر نےریاست کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا

جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے کے واقعات کے بعد گورنر ستیہ پال ملک نے پیرکو ریاست کی موجودہ سلامتی اورنظم ونسق کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ گورنرہاؤس میں شام کومنعقد میٹنگ میں گورنرکے صلاح کاروں وجےکمار، کے کے شرما، کےسکندن اور فاروق خان اورچیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم موجود تھے۔ میٹنگ میں گورنرکوریاست کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔ستیہ پال ملک نے موجودہ سلامتی کی صورت حال پر گہری رکھنے کی ضرورت پرزوردیا اورلوگوں کےعام فائدہ کےلئےسماج میں امن اور بھائی چارہ لانے کی کوششوں پر زوردیا۔ انہوں نےمختلف سماجی، مذہبی اورسیاسی تنظیموں کےلیڈروں اورعام لوگوں سے ریاست میں قانون انصرام بنائے رکھنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کی اپیل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram