گوتم گمبھیر کی انسانیت کو سلام ۔پاکستانی بچی کے لئے بنے فرشتہ

ایک پاکستانی بچی کو گوتم گمبھیر نے ہندوستانی حکومت سے کہہ کر ویزا دلائی۔ یہ بچی علاج کے لئے انڈیا آنا چاہتی تھی 6 سال کی اس بچی کی ہارٹ سرجری ہونی تھی جسکے لئے اس بچی کے والدین نے شاید ٹویٹ کیا ہوگا اس بچی کو اور اس کے والدین کو ویزا دلانے کے لئے گوتم گمبھیر نے حکومت سے التجا کی اورانھوں نےوزیرخارجہ ایس وجے شنکر اور حکومت کو خط لکھا اور آخر وہ کامیاب ہوگئے اور بچی اور والدین کو ویزا مل گئی ۔گوتم گمبھیر نے پاکستانی بچی اوراس کے والدین کو ویزا دینے کے لئے وزیرخارجہ جے شنکر، وزیراعظم مودی اورامت شاہ کو مبارکباد دی ۔ گوتم گمبھیرنے ہفتہ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ‘اس پارسے ایک ننہے دل نے دستک دی، اس پاردل نے سب سرحدیں مٹا دی۔ ان ننھے قدموں کے ساتھ بہتی ہوئی میٹھی ہوا بھی آئی ہے، کبھی کبھی ایسا بھی لگتا ہے جیسے بیٹی گھرآئی ہے۔ پاکستانی بچی اوراس کے والدین کو ہارٹ سرجری کے لئے ویزا فراہم کرانےکےلئے وزیرخارجہ کا شکریہ

Sponsored by MGID

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram