گوہاٹی میں دلہن کی چاندی۔ایک تولہ سونا تحفہ میں

لیجئے یہاں تو دلہن کی چاندی ہی چاندی ہے کیونکہ سونا مفت مل رہا ہے۔آسام حکومت نے حال ہی میں دلہنوں کیلئے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس اہم فیصلے کے تحت اروندھتی اسکیم کی شروعات کی گئی ہے۔ اس میں دلہنوں کو ایک تولہ سونا مفت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گوہاٹی میں خود وزیر اعلیٰ سونوال نے اس اسکیم کو ہری جھنڈی دکھائی اور ایک تولہ سونا (تقریبا11.66 گرام) دلہن کے والدین کو مفت میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس اسکیم کے اندر وہی کنبہ آئے گا جو اقتصادی طور سے بیحد کمزور ہےاس اسکیم کی تجویز پہلے سے ہی تھی مگر عمل در آمد اب ہوا ہے۔ارندھتی رائے اسکیم کے مقصد کم عمری میں شادی کو روکنا بھی ہے۔اس اسکیم کا فائدہ کسی بھی ذات، مسلک ، مذہب وغیرہ سے الگ وہی کنبہ جس کی سالانہ آمدنی 5 لاکھ سے کم ہے، فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ وہیں اس اسکیم کےساتھ۔ساتھ سرکار نے سبھی دفاتر میں سینیٹری نیپکن رکھنے کا بھی فیصلہ لیا ہے۔ یہ فیصلہ کام کی جگہوں پر خواتین میں ذاتی صاف۔صفائی کو بڑھاوا دینے کیلئے لیا گیا ہے۔ خاتون ملازمین کی سہولیات اور ہائیجن کو دھیان میں رکھتے ہوئے حکومت نے یہ اصول نافذ کیا ہے۔یہ بڑا ہی اہم کام ہے جسکو ریاست نے کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram