تیجسوی نے گری راج پر کی زبردست تنقید

راشٹریہ جنتا دل کے رہنما اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسو ی یادو نے بی جے پی کے امیدوار اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ پر زوردار حملہ کیا ہے . مخالفین کو پاکستان بھیجنے کے تناظر میں تیجسوی نے گری راج سنگھ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ بھارت کسی کے باپ کا ملک نہیں ہے.تیجسوی یادو نے کہا “گری راج سنگھ کہتے ہیں کہ سب کو پاکستان کو بھیج دیں گے . بھارت کسی کے باپ کا ملک نہیں ہے جو سب کو پاکستان  بھیج دیں گے . “ایسا نہیں ہے کہ تیجسوی یادو نے پہلی بار گر ی راج سنگھ پر حملہ کیا ہے . اس سے قبل تیجسوی یادو نے گری راج کو گرگٹ راج کہا تھا .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest