(غزل ۔ناز خاں انگلینڈ یو کے ۔(مانچسٹر

 

 

ہر ایک گھڑی نبض مری ڈوب رہی ہے
کیسے میں کہوں جینے کی امید لگی ہے
جاگی ہوں تیری یاد میں آنسو بھی بہائے
تب جا کے محبت کی یہ تصویر بنی ہے
پہلے ہی بھٹکتی ہوں میں انجان نگر میں
اب لے کے مجھے زندگی کس سمت چلی ہے
ہر ایک فسانے میں نمایا ہے میرا غم
ہر ایک کہانی میں کہانی یہ چھپی ہے
کیوں میری وفاؤں کو سمجھ ہی نہیں پایا وہ
جس کے لئے روتے میری عمر کٹی ہے
سوکھے تھے کہاں اشک ابھی دن کے مری ناز
دیکھاتو شب غم میرے رستے میں کھڑی ہے

(ناز خان یو کے انگلینڈ ( مانچسٹر )

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram