آہ جمیل جالبی‘‘:غزل’’

ماتم کناں ہے علم کی دنیا جمیل جالبی
ثانی کہا ں سے لائیں اب تیرا جمیل جالبی

تجھ سے ہی سر خ رو ہوئے نقش ونگار آگہی
روئے لسان تجھ سے ہی چمکا جمیل جالبی

پیتے ہیں رند ہائے فن تیرے’’ کمال فن‘‘ کی مے
خاص ہے تیرا میکدہ ایسا جمیل جالبی

آج ’’ستارہ ‘‘ و ’’ہلال‘‘ مائو ف وسوگوار ہیں
جرخ ادب ہے غمزدہ کتنا جمیل جالبی

بر سوں رلائے گا لہو افضل نامراد کو
داغ مفارقت جو ہے تیرا جمیل جالبی

افضل منگلوری

رڈکی سٹی ۔انڈیا

919568104786

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest