جرمنی کے مشہور و معروف شاعر عاطف توقیرکا استقبالیہ بزم سائبان میں2فروری کو

نئی دہلی ، بین الاقومی سطح پر اُردو ادب کے فروغ کے لئے کام کرنے والی مشہور معروف تنظیم اُردو پریس کلب انٹر نیشنل وقت وقت پر اپنی جانب سے مختلف پروگرام کا امنعقد کر تی رہتی ہے ، جس سے اُدرو ادب
اُردو ذبان کی خدمت ہوتی رہے ، اسی فہرست میں نئی دہلی واقع وسنت کنج سائبان میں بتاریخ 2فروری بروز ہفتہ ٹھیک پانچ بجے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں جرمنی کے مشہور و معروف شاعر عاطف توقیرشرکت کر اپنا کلام پیش کریں گے ، مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے پریس کلب انٹرنیشنل کے جنرل سکریٹری طارق فیضی نے کہا کہ اس خاص طور پر عاطف توقیر کے لئے ایک استقبالیہ بزم ہے، عاطف توقیر پاکستان سے تعلق رکھنے والے شاعر ہیں، گزشتہ طویل عرصے سے جرمنی میں ڈوئچے ویلے کی اُردو نیوز سروس سے وابستہ ہیں ، ہندوستان میں ان کی آمد کا مقصد ہندوپاک کے درمیان امن بحالی کے پیغام کو عام کرنا ہے، اس محفل میں اہم شعر ا اسلم محمود ، تصنیف حیدد ، اسامہ ذاکر ، انکت گوتم ، امان عباس نقوی ، نادم ندیم ، عباس قمراور ایشوریہ راج کی شرکت کرنے والے ہیں ، بزم میں مہمانوں کی فہرست میں عابد شمیم ( ایڈیشنل جج) ، سنتوش کمار جھا، اے ے لعل ، کے جی سریش ، ارشاد علمی ، محمد جاوید علی، خالد نسیم صدیقی کے علاوہ امن کے پیغمبر سوامی اگنی ویش شامل ہیں، اس بزم کی صدارت سابق گورنر سید سبط رضی کریں گے ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram